پنڈدادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
پنڈدادن خان ٹیکسی سٹینڈ سے ملک مظہر کی کار کو بک کرکے نامعلوم ملزمان غریبوال سیمنٹ فیکٹری کی طرف لے گئے ساؤوال کےقریب ملک مظہر پر شدید تشدد کیا گیا اور زخمی حالت میں درختوں میں پھینک کر کار چھین کر فرار ہوگئے راہگیر نے زخمی حالت میں دیکھ کر ریسکیو 1122 پنڈدادن خان کو اطلاع کی جس پر ریسکیو ٹیم نے زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان منتقل کیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر پنڈ دادن خان پولیس موقع پر پہنچ گئی ذرائع کےمطابق ملک مظہر کی حالت تفتیش ناک ہے جس کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ھے پنڈدادن خان ٹیکسی سٹینڈ کے ڈرائیوروں کے مطابق دو نامعلوم افراد نے کار بک کی تھی
0