0

پنڈدادنخان کے علاقہ میں ہمدم ویلفیئر سوسائٹی کسلیاں کے زیر اہتمام یتیم و نادار طلباء و طالبات کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا سلسلہ جاری

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان )
پنڈدادنخان کے علاقہ میں ہمدم ویلفیئر سوسائٹی کسلیاں کے سہیل تاجک اور دیگر نوجوانوں نے علاقہ بھر کے سرکاری سکولوں میں یتیم و نادار طلباء و طالبات کا اساس کمتری دور کرنے کے لیے ان کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے جس میں بچوں اور بچیوں کو مکمل سٹیشنری اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جاتی ہیں اس سکیم سے متعدد سکولوں کے 400 سو طلبہ مستفید ہو چکے ہیں
ہمدم ویلفیئر سوسائٹی کے صدر سہیل تاجک نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھیوڑہ ،ڈنڈوت آر ایس ،دھریالہ جالپ ، غریب وال سمن وال ،ساؤوال ،غریبوال سیمنٹ فیکٹری ،ڈھڈی پھپھرا ،سوڈھی گجر ،چک شفیع ،کسلیاں ،ڈفر اور ہیبت وال سمیت دیگر کئی سکولوں کی چار سو سے زائد یتیم بچیوں اور بچوں کے سروں پر دست شفقت رکھا انہیں کاپیاں ، اسٹیشنری, شوز ،سکول بیگ ، سکول یونیفارم تک مہیا کیے جن پر 2 لاکھ 50 ھزار روپے خرچ ہوئے تنظیم کے نوجوان دن رات محنت کرکے فنڈز اکٹھے کرتے ہیں اور پھر بچوں میں اشیاء تقسیم کرنے کے پیکیج بناتے ہیں انسانیت کے خدمت کے لیے تنظیم نے ایک فری ایمبولینس بھی وقف کر رکھی ہے