پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادن خان کہ قصبہ پنن وال کے منہاج گرلز ہائی سکول کی ہو نہار طالبہ عائشہ خالد نے میٹرک کے امتحانات میں 1058 نمبر حاصل کر کے بہترین پوزیشن حاصل کی ہے طالبہ کا والد دن بھر محنت مزدوری کر کے دیہاڑی لگا کر اپنی بچیوں کو تعلیم دلوا رہا ہے جس پر وہ بہت خوش ہے منہاج گرلز ہائی سکول پننوال کی ہو نہار طالبہ عائشہ خالد کا والد مرزا خالد محمود سائیکل پر چنے چاٹ لگا کر فروخت کرتا ہے اور ساتھ ہی پلاسٹک کے برتنوں کے بدلے گتہ اور کاغذ وصول کرتا ہے دن بھر سائیکل پر پھیری کر کے دیہاڑی لگا کر بچوں کا پیٹ پال رہا ہے اور ساتھ ہی بچیوں کو تعلیم دلوا رہا ہے مرزا خالد نے سکول سٹاف اور ڈائریکٹرز ذوالفقار علی چشتی کی شاندار کارکردگی کو بھی سراہا
0