سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق کارروائیاں لاہور، خوشاب، فصیل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات اور ساہیوال میں کی گئیں۔
ترجمان کے مطابق لاہور سے کالعدم تنظیموں ٹی ٹی پی اور جماعت الحرار کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے بارودی مواد، 3 ہینڈ گرینڈ، 4 آئی ای ڈی بم، 5 ڈیٹونیٹرز، 15 حفاظتی فیوز، پرائما کارڈ، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت صفین، انصار، وحید، سعد، عبدالسلام، قمر، زاہد،خیر دین، عثمان، علی اکبر اور بلال کے نام سے ہوئی ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، رواں ہفتے 588 کومبنگ آپریشنز کے دوران 79 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔