0

پنجاب کے بڑے سیاسی خاندانوں کی پیپلزپارٹی سے رابطے، جلد شمولیت کا امکان

پیپلزپارٹی
پنجاب کے اہم سیاسی خاندان پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے تیارہیں ،اورعام انتخابات سے قبل شمولیت اختیارکریں گے۔ پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد ان اہم سیاسی خاندانوں کو پنجاب کی پارٹی میں اہم عہدے بھی دئیے جائیں گے۔

صوبہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے آصف زرداری کی حکمت عملی  سامنے آئی ہے جنوبی و سینٹرل پنجاب کے اہم سیاسی خاندانوں سے پیپلز پارٹی کے رابطے جاری ہیں پنجاب کے اہم سیاسی خاندانوں کے چشم و چراغ عام انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکریں گے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ جنوبی پنجاب سے لغاری خاندان دریشک خاندان مخدوم خاندان لنگاہ، جاٹ،جتوئی،وٹو،بلوچ،مرائے،ممدوٹ سمیت اہم سیاسی خاندان پیپلزپارٹی کا حصہ بننے کےلیے رابطہ میں ہیں ،اس طرح سنٹرل پنجاب سے ٹوانہ ،مہر،جٹ،کشمیری راجپوت سمیت اہم خاندان شامل ہیں۔

ذارائع کے مطابق پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد ان اہم سیاسی خاندانوں کو پنجاب کی پارٹی میں اہم عہدے بھی دئیے جائیں گے، ماضی میں ان اہم سیاسی خاندانوں کا پنجاب کی سیاست میں اہم کردار رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں