پنڈدادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
پنجاب پولیس کی ہر دل عزیز شخصیت چوہدری اختر عباس ریٹائرڈ ھوگئے ان کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا انہوں نے پنجاب پولیس میں اپنی مدت ملازمت پوری ھونے کے بعد ریٹائرڈ منٹ حاصل کر لی ہے گزشتہ روز انکے اعزاز میں ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ سید اسد علی ابوبکر چوکی انچارج مصری موڑ ،تصور حسین مرزا اور ان کے دیگر احباب نے شاندار تقریب کا انعقاد کیا جس میں پولیس کے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر چوھدری اختر عباس کی احسن کارکردگی اور شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا چوھدری اختر عباس کا شمار پنجاب پولیس کے ہونہار، محنتی، دیانتدار اور مخلص ملازمین میں ھوتا ھے اپ نے محکمہ پولیس میں نمایاں خدمات سرانجام دیں اپ کا تعلق تحصیل پنڈ دادن خان کے معروف قصبہ ڈھڈی پھپھرا سے ہے
0