0

پنجاب پولیس میں سینکڑوں خالی اسامیوں پر بھرتیاں کرنے کا اعلان،

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)پنجاب پولیس میں سینکڑوں خالی اسامیوں پر بھرتیاں کرنے کا اعلان، پنجاب پولیس میں سینکڑوں خالی اسامیوں پر بھرتیاں کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی طرف سے سینئرسٹیشن اسٹنٹ (ایس ایس اے) کی 21 اور پولیس سٹیشن اسٹنٹ (پی ایس اے) کی 835 خالی اسامیوں پر بھرتیاں کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوکری کے لیے درخواست دینے کے خواہش مند پنجاب پولیس کی آفیشل ویب سائٹ (www.punjabpolice.gov.pk) سے فارم ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ ر واں ماہ 28 اکتوبر ہے۔ پی ایس اے امیدوار کی عمر 18 سال سے 25 سال کے درمیان ہونالازمی ہے۔ اس کے علاوہ اس کے پاس متعلقہ ضلع کا ڈومیسائل ہو۔ امیدواروں کے لیے بھی تعلیمی قابلیت اور تجربہ کی حد یکساں ہے تاہم ان کی انگریزی ٹائپنگ سپیڈ 35 الفاظ فی منٹ اور اردو ٹائپنگ سپیڈ 25 الفاظ فی منٹ ہونی لازمی ہے۔ منتخب امیدواروں کی فہرست ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں اور پنجاب پولیس کی آفیشل ویب سائٹ پر آویزاں کی جائے گی۔ ان ملازمتوں میں خواتین کے لیے 15 فیصد، اقلیتوں کے لیے 5 فیصد اور معذور افراد کے لیے 3 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ پی ایس اے کی ضلع جہلم میں 12، لاہور میں 199 شیخوپورہ میں 24 ننکانہ صاحب میں 8 قصور میں 4 فیصل آباد میں 38 چنیوٹ میں 5، جھنگ میں 4 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 3 گو جرانوالہ میں 52، گجرات میں 24، حافظ آباد میں 6، منڈی بہاؤالدین میں 5 سیالکوٹ میں 50، نارووال میں 12 سرگودھا میں 32 بھکر میں 4، خوشاب میں 12، میانوالی میں 25، ساہیوال میں 4، اوکاڑہ میں 1، پاکپتن میں 3، راولپنڈی میں 61، اٹک میں 10، چکوال میں 15، ملتان میں 71 لودھراں میں 8، خانیوال میں 13، ویہاڑی میں 6، بہاولپور میں 7، بہاولنگر میں 3، رحیم یار خان میں 18، ڈیرہ غازی خان میں 40 لیہ میں 6، مظفر گڑھ میں 32 اور راجن پور میں 17 خالی آسامیاں مشتہر کی گئی ہیں۔ اسی طرح ایس ایس اے کی لاہور میں 5 فیصل آباد میں 1 سیالکوٹ میں 1 سرگودھا میں 1، اوکاڑہ میں 1، راولپنڈی میں 3، اٹک میں 1 اور ملتان میں 8 آسامیاں مشتہر کی گئی ہیں۔