لاہور(اے بی این نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور اور فیصل آباد میں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا،اہور میں گزشتہ روز 7 روپے کی کمی ہوئی مگر آج ایک بارپھراچانک سات روپے کا اضافہ دیکھنے میںآیا، جس کے بعدمرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے کلو ہو گئی۔
زندہ برائلرمرغی کی قیمت میں پانچ روپےکے اضافہ کیساتھ تھوک ریٹ 397 اور پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو ہوگیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 239 روپے کی سطح پربرقرار ہے۔ملتان میں زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 392 روپے فی کلو کی سطح پر برقرار ہے اسی طرح پرچون ریٹ کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،
پرچون ریٹ 406 روپے کلو ہے، ملتان میں انڈے تین روپے سستے ہوئے، انڈے 331 سے 228 روپے درجن کی سطح پر آ گئے ہیں۔فیصل آباد میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 12 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد برائلر کا تھوک ریٹ 386 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 400 روپے کلو ہو گیا، برائلر گوشت کی قیمت میں 18 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد گوشت 580 روپے کلو ہو گیا ہے۔
ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز بند ، تمام اثاثہ جات حکومتی تحویل میں لینے کا فیصلہ
The post پنجاب میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ،قیمت 595 روپے کلو ہو گئی appeared first on ABN News.