پنجاب حکومت نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی تردید کر دی۔ ترجمان پنجاب حکومت کا مزید کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد کے خلاف کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا جا رہا۔
ترجمان پنجاب حکومت کا مزید کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔
پنجاب حکومت کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈے کا بنیادی مقصد غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔
اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ دہشت گردوں کی سہولت کاری کرنے پر پنجاب حکومت نے ایک جج کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔