0

پمپس مالکان نے بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول دینا بندنہ کیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار)جہلم شہر سمیت ضلع بھر کے پٹرول پمپس مالکان نے بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول دینا بندنہ کیا،ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن ہوا میں اڑا دیا گیا ٹریفک پولیس بھی مخصوص افراد کا چالان کرنے میں مصروف تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر کے پٹرول پمپس مالکان نے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول فراہم کرنے کے حکم کی پابندی کرنے کی بجائے ڈپٹی کمشنر کے احکامات ہوا میں اڑادیے ہیں جبکہ بعض پٹرول پمپس مالکان نے خرید کر ذاتی ہیلمٹ رکھ لیے ہیں اس طرح پٹرول ڈلوانے کے لیے آنے والے موٹر سائیکل سواروں کے سروں پر ہیلمٹ پہنا کر پٹرول ڈال دیا جاتا ہے شہری تنظیموں کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب بھر میں بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول کی فراہمی پر پابندی عائد ہے جبکہ جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں جنگل کا قانون نافذ ہے جس کی وجہ سے حادثات سے اموات معمول بن چکی ہیں ڈپٹی کمشنر بغیر ہیلمٹ پٹرول فروخت کرنے والے پٹرول پمپس مالکان کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے پٹرول پمپس سیل کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ ہیلمٹ کے استعمال پر پابندی ممکن ہو سکے