اسلام آباد (زمان مغل سے ) خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کے مبینہ ملزم کے نمونے تبدیل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے پمز کے میڈکو لیگل ڈاکٹر حزیفہ طاہراور انکے کار خاص شوکت مسیح اورتھانہ مارگلہ کے تین سے زائد اہلکاروں کے خلاف متاثرہ خاتون نے مقدمہ درج کرا دیا ملزم ڈاکٹر حذیفہ میڈیکو لیگل پمز نے اسلام آباد کی مقامی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی ملزم آج ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد شبیر بھٹی کی عدالت میں عبوری ضمانت کی توسیع کے لئے پیش ہو گا خاتون کی جانب سے ڈاکٹرر حذیفہ طاہر اور انکے کار خاص شوکت مسیح پر سیمپل تبدیل کرنے کے الزام میں میبینہ بھاری رشوت کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے وزرات صحت کی جانب سے کی جانے والی انکوائری میں الزام کی روشنی میں ڈاکٹر حزیفہ طاہر کو 24 جنوری 2024 کو نوکری سے ٹرمینیٹ کر دیا گیا تھا افشاں سعید نامی خاتون نے تھانہ مارگلہ کو تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ جواد امجد نے مجھے کاروباری میٹنگ کے لئے ایلزیم ٹاور بلوایا جب میں وہاں پہنچی تو اس نے شراب پی رکھی تھی میرے ساتھ زبردستی خیر اخلاقی حرکات کیں اور مجھے کہا کہ یہ کام میرے دوست عبداللہ کے ساتھ بھی کرو جسکے بعد میں وہاں سے نکلی اور ون فائیو پر کال کی مارگلہ پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ 23 سال 2024 درج کر لیا.
بعد ازاں خاتون اور جواد کے سیمپل لیباری بجھوائے گئے جس پر خاتون کی طرف سے الزام عائد کیا گیا کہ ملزم جواد نے پولیس کی ملی بھگت سے ڈاکٹر حذیفہ اور اسکے کار خاص شوکت مسیح کے ساتھ ساز باز کی اور مبینہ بھاری رشوت کے بعد ملزم کے سیمپل کو تبدیل کیا گیا خاتون کی درخواست پر دوبارہ ویمپلز لئے گئے اور لیب سے آنے والی رپورٹ میں سیمپلز میچ بھی کر گئے جس پر تھانہ مارگلہ میں مقدمہ 756 سال 2024 درج کر لیا گیا مقدمہ مذکورہ میں خاتون نے موقف اختیار کیا کہ میں نے کواد امجد کے خلاف تھانہ مارگلہ میں ایف آئی آر درج کرائی پولیس جواد امجد کو بلڈ سیمپلز کے لئے پمز لے کر گئی میرے سیمپلز لئے جا چکے تھے .
جبکہ جواد امجد کے سیمپلز لئے گئے جنہیں پی ایف ایس اے لیب لاہور بھجوایا جانا تھا ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر حزیفہ نے ملزم اور پولیس سے ساز باز کی اور اپنے کار خاص کو کہا کہ جواد امجد کے سیپلز لو یہ لوگ الگ کمرے میں گئے پولیس والے بھی ساتھ تھے اور 20 منٹ محو گفتگو رہے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ جہاں پر سیپلمز لیئے گئے تھے ایم ایل او اسی ڈیسک پر سیمپلز کو سیل کرتا اور بھجواتا مگر شوکت مسیح نے سیمپلز اپنی جیب میں ڈالے جہاں پر اس نے پہلے سے سے ہی اور سیمپلز ڈال رکھے تھے اور انکے ساتھ ان سیمپز کو تبدیل کر دیا لہذا یہ سب اس جرم کے مرتکب ہوئے میں نے ری سیمپلنگ کے لئے آئی جی کو درکواست دی جس پر دوبارہ سیمپلز لئے گئے اور ان سیمپلز کی رپورٹ بھی مثبت آ چکی ہے.
واضح رہے کہ پولیس نے ملزم جواد امجد کو گرفتار کر لیا تھا جسکے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا جبکہ ڈاکٹر حذیفہ طاہر نے عبوری ضمانت لے رکھی ہے وہ آج عبوری ضمانت میں توسیع کے لئے مقامی عدالت میں پیش ہو گا وزرات صحت کی جانب سے کی جانے والی انکوائری میں الزام کی روشنی میں ڈاکٹر حزیفہ طاہر کو 24 جنوری 2024 کو نوکری سے ٹرمینیٹ کر دیا گیا تھا مذکورہ معاملے کی بابت موقف جاننے کے لئے ڈاکٹر حذیفہ طاہر کو متعدد بار کالز کی گئیں مگر انکا فون اٹینڈ نہ ہوا اگر وہ اس معاملے میں اپنا موقف دینا چاہیں تو ادارہ اوصاف انکے موقف کا بخوشی شامل اشاعت کرے گا ۔
مزید پڑھیں :مولاناسےاستدعاکی جمہوریت کی خاطرسب کواکٹھاہوناپڑےگا،،سلمان اکرم راجہ،پی ٹی آئی،جےیوآئی کےرابطے بحال ہوگئے،کامران مرتضیٰ
The post پمز کے میڈکو لیگل ڈاکٹر حزیفہ طاہر کے گرد گھیرا تنگ،مقدمہ درج appeared first on ABN News.