پشاور میں چلنے والی بی آر ٹی سروس مالی بحران کا شکار ہے۔ نجی ٹرانسپورٹ کمپنی نے 75 کروڑ روپے سے زیادہ بقایاجات کی عدم ادائیگی پر سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی کمپنی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، محکمہ ٹرانسپورٹ اور متعلقہ حکام کو خط بھی ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ بی آر ٹی وہیکل آپریشن اور مینٹیننس سروسز کی مد میں 75کروڑ40 لاکھ روپے کے بقایاجات ہیں۔
ٹرانس پشاور نے فروری، مارچ، اپریل اور مئی کے بقایاجات تاحال ادا نہیں کیے جس سے کمپنی شدید مالی بحران سے دوچار ہے۔
دوسری جانب صوبائی نگران وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خان خٹک نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ٹرانس پشاور نے سمری وزیر اعلیٰ کو بھیجی ہے، کس کس مد میں ادائیگیاں کرنا ہیں، اس کا باقاعدہ آڈٹ کیا جائے گا۔