جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم پریس کلب کے اجلاس میں پچھلے ڈیڈھ ماہ سے علیل ڈویژنل یونین آف جرنلسٹ راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر بابائے صحافت یوسف ناز کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بابائے صحافت ڈویژنل یونین آف جرنلسٹ راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر یوسف ناز پچھلے ڈیڑھ ماہ سے علیل ہیں جن کی صحت یابی کے لئے گزشتہ روز جہلم پریس کلب میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمودنے کہا کہ بابائے صحافت یوسف ناز نے ضلع جہلم کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اور مظلوم طبقہ کی آواز ایوانوں تک پہنچانے میں ہمیشہ کردار ادا کیا۔ یوسف ناز نے ضلع جہلم میں صحافت جیسے مقدس شعبے کو روشناس کروانے میں بھی بھرپور کردار ادا کیا، یوسف ناز صحافی برادری کے لئے مشعل راہ ہیں۔ صحافیوں نے یوسف ناز کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکے نقش قدم پر چلنے اور بابائے صحافت کی صحتیابی کے لئے خصوصی دعا کروائی۔ اس موقع پر صحافیوں نے ضلع جہلم کی سماجی،ر فاعی، فلاحی، شہری،مذہبی، تنظیموں سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے مطالبہ کیاہے کہ بابائے صحافت یوسف ناز کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کریں تاکہ وہ دوبارہ محفل کی رونق بن سکیں۔
0