0

پرویزالہٰی ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر آگئے

 سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی
قومی احتساب بیورو (نیب) نے کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی، مونس الہٰی اور علی افضل ساہی کیخلاف باقاعدہ تحقیقات کاآغاز کردیا۔

نیب نے گجرات، منڈی بہاؤالدین کے تعمیراتی ٹھیکوں کی مدمیں ایک ارب 25 کروڑکی کرپشن کی شکایات پر تحقیقات شروع کردیں۔ ملزمان پر فرنٹ مینوں کے ذریعے کک بیکس وصول کرنے کا الزام ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق گجرات،منڈی بہاؤالدین میں تعمیراتی ٹھیکوں میں رشوت وصولی کیلئے محمد خان بھٹی کی نگرانی میں گروہ سرگرم رہا۔

خیال رہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ ناجائز بھرتیوں کے کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔4 جون کو عدالت نے پرویز الہی کا جسمانی ریمانڈ دینے کی اینٹی کرپشن کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں