0

پرنسپل راولپنڈی طبیہ کالج راولپنڈی پروفیسر حکیم عبدالخالق چوہدری کی خصوصی ہدایت پر پنڈدادنخان میں پاکستان طبی کانفرنس کا اجلاس منعقد

پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) پرنسپل راولپنڈی طبیہ کالج راولپنڈی پروفیسر حکیم عبدالخالق چوہدری کی خصوصی ہدایت پر پنڈدادنخان میں پاکستان طبی کانفرنس کا اجلاس منعقد ہواجس میں حکیم محمد صدیق تنہا اور حکیم جمال عبدالرحیم نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت طب یونانی و اسلامی اور ہومیو پیتھک طریقہ علاج کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کرے دونوں طریقے علاج بے ضرر سستے موثر ترین اور سائیڈ ایفیکٹ سے مبرا ہیں جبکہ ایلوپیتھک طریقہ علاج بے حد مہنگا عام آدمی کی پہنچ سے باہر اور اس طریقہ علاج میں سائیڈ ایفیکٹ بے حد ہیں انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے ایلوپیتھک ادویات کے سائیڈ ایفیکٹ کھل کر سامنے آرہے ہیں جبکہ پاکستان میں ایک مخصوص مافیہ کمیشن کے چکر میں دو نمبر ادویات بیرون ملک سے منگوا کر قومی سرمائے کا بیڑا غرق کر رہا ہے اجلاس میں کوالیفائیڈ حکماء میں سرٹیفکیٹ اور کارڈ تقسیم کیے گئے اور پروفیسر حکیم شاہد محمود ناز الصحت یونانی میڈیکل کالج آف فیصل آباد کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ پروفیسر حکیم سید اختر علی شاہ بخاری کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی پاکستان طبی کانفرنس کے اجلاس میں پروفیسر حکیم جمال عبدالرحیم حکیم محمد صدیق تنہا حکیم ظہیر عباس حکیم تنویر احمد حکیم سید اظہر بخاری حکیم ممتاز احمد عطاری حکیم سید اعزاز بخاری حکیم سید امتیاز بخاری حکیم محمد شفیق حکیم احمد رضا عطاری حکیم اعجاز حکیم محمد شکیل اور دیگر حکماء نے شرکت کی ۔