جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)پتنگ بازی انسانی جانوں کے لئے موت ہے،والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے باز رکھیں اور آس پاس پتنگ اڑانے اور فروخت کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کریں۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ سول لائن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، پتنگ فروخت کرنے اور پتنگ بازی کرنے والے افراد کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے جارہے ہیں اور ایسے افراد قانون کی گرفت میں ہونگے، پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کے خاتمے کے لئے والدین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ کسی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے انہوں نے نوجوانوں سے خونی کھیل سے باز رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔
0