اسلام آباد(اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی کے راہنما اسد قیصر نے کہا ہےعمران خان سے متعلق کہا جاتا ہے وہ بات نہیں مانتے۔ ہم نے ایک مثبت پیغام دیا ہے کہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ عمران خان نے ہی کہا ہے کہ مذاکرات کیلئےتیار ہیں۔
عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی بھی بنا دی۔ مذاکراتی کمیٹی سیاستدانوں سے ہی بات کرے گی۔ سب سے پہلے ان جماعتوں سے بات کریں گے جو اپوزیشن میں ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں سے بات کرکے اتفاق رائے پیدا کریں گے۔
کیا آئین پاکستان شہریوں کو پرامن احتجاج کی اجازت نہیں دیتا؟۔ مفاد کا قانون بنا دیا ہے مفاد کیلئے قانون کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ہم نے اپنا ایجنڈا واضح کردیا،حکومت بھی اپنا ایجنڈا وضح کرے۔
حکومت اپنا ایجنڈا وضح کردے تو اس پر بات ہوسکتی ہے۔
جمہوری لوگ ہیں اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں،مسائل کا پرامن حل چاہتے ہیں۔ پاکستان کے مستقبل کیلئے ہمیں اپنی انا سے نکلنا ہوگا،عوام کے مسائل پر توجہ دینا ہوگی۔
The post پاکستان کے مستقبل کیلئے ہمیں اپنی انا سے نکل کرعوام کے مسائل پر توجہ دینا ہوگی، اسد قیصر appeared first on ABN News.