0

پاکستان کی ترقی کے لئے معیار ِتعلیم کو بہتر اور بلند کرنا ہمارا عزم ہے،سید خلیل حسین کاظمی

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم دنیاء کی ترقی یافتہ اقوام کا مقابلہ اسی صورت میں ممکن ہے کہ ہماری آنیوالی نسلیں تعلیم کے معیار کو پہنچانیں جہاں دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی وابستہ ہو، پاکستان کی ترقی کے لئے معیار ِتعلیم کو بہتر اور بلند کرنا ہمارا عزم ہے، ملک میں تعلیمی انقلاب برپا کرکے ہی ترقی کی منازل طے کی جا سکتی ہیں۔ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی ضروری ہے پاکستان تاریخ کے انتہائی نازک دور سے گزر رہاہے، یہ ملک اولیاء کرام اور بزرگان دین کی محنتوں کا ثمر ہے، ان خیالات کا اظہارشہر کی معروف سماجی و مذہبی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے گزشتہ روز انجمن تعلیم الاسلام شمالی محلہ جہلم میں گزشتہ سال کے پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے مقامی اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان حاصل کرنے کے لئے نوجوانوں کی شہادتیں ہوئیں،عورتو ں کی عصمت دری کی گئی، لیکن آج چند خاندانوں نے اس پاک سرزمین کو اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے، ہر طرف بدامنی، لوٹ کھسوٹ، کرپشن دنگا فساد برپا کرنے کی سازشیں کی جاتی ہیں، ناموس رسالت اور ختم نبوت پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، اس کے لئے بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ آج کے معاشرے کو فاطمۃ الزھرہؓ جیسے کردار کی حامل ماؤں کی ضرورت ہے اور نوجوان نسل کو امام حسین ؓ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرتی اور اخلاقی اقدار کو بہتر بنانے کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔