0

پاکستان کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟ بڑی پیش گوئیاں سامنے آگئیں

 بلاول بھٹو ، نوازشریف، شہباز شریف
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے مزید سیاسی پیش گوئیاں کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں وزیراعظم بلاول بھٹو یا نوازشریف ہوں گے تاہم فضل الرحمان صدرنہیں بنیں گے۔

سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے اپنے بیان میں کہ ہے کہ میں نےخواب دیکھا ہے الیکشن8 فروری کوہوں گے اور آئندہ انتخابات میں وزیراعظم بلاول بھٹو یا نوازشریف ہوں گے۔

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اتحاد سے متعلق منطوروسان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں اتحادنہیں بلکہ سخت مقابلہ ہوگا۔

فضل الرحمان کے حوالے سے پی پی رہنما نے پیش گوئی کہ فضل الرحمان اچھےآدمی ہیں مگر وہ صدرنہیں بنیں گے، ہوسکتا ہے پہلے کی طرح مولانا کشمیر کمیٹی کے سربراہ بنیں۔

انتخابات میں پی ٹی آئی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بلےکے بھی عام انتخابات میں ففٹی ففٹی چانسز ہیں۔

نئے سال کے حوالے سے منظور وسان نے کہا کہ نیا سال ملک اورسیاست کےلیے2023 سےبہترہوگا اور نیاسال معیشت،امن وامان کیلئےبھی اچھاثابت ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سال2024میں اب پرانی غلطیاں نہیں دہرائی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں