نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے امدادی سامان بھجوانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امدادی سامان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھجوایا جارہا ہے، حکومت کی جانب سے 90ٹن کا امدادی سامان بھجوا رہے ہیں۔
جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ غزہ میں قابض اسرائیلی فوج بمباری کررہی ہے، غزہ پرمعصوم ماؤں ،بہنوں،بچوں کی شہادت پرہم رنجیدہ ہیں، ہماری خواہش ہے فلسطین کوان کاحق جلدازجلدمیسرہو۔
نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی دنیا کا مطالبہ ہےفلسطینیوں کوان کاحق دیاجائے، حکومت پاکستان،وزیراعظم اورافواج کی طرف سےیقین دہانی کراتا ہوں، ہم فلسطین کے ساتھ پہلے بھی کھڑے تھے اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔
دوسری جانب نگراں وفاقی وزیرانسانی حقوق خلیل جارج نے بتایا کہ این ڈی ایم اےکی طرف سےدوسری کھیپ جارہی ہے، پاکستان نے ہمیشہ ظلم کیخلاف آواز اٹھائی ہے، فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ پاکستان کھڑاہے، چاہتے ہیں فلسطین میں امن پیدا ہو تاکہ دنیا میں بھی امن ہو۔