0

پاکستان نے سلامتی کونسل میں 8 ویں بارغیرمستقل رکن کی حیثیت سے2 سالہ مدت کیلئے نشست سنبھال لی

نیو یارک ( اے بی این نیوز        )پاکستان نے سلامتی کونسل میں 8 ویں بارغیرمستقل رکن کی حیثیت سے2 سالہ مدت کیلئے نشست سنبھال لی۔ سلامتی کونسل میں سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں غیر مستقل ارکان جاپان۔ ڈنمارک، یونان، پانامہ، صومالیہ کے جھنڈے بھی نصب کئے گئے۔ پاکستان جولائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا پاکستان یواین چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر کاربند رہے گا۔ تنازعات کے حل کیلئے سفارتکاری کو ترجیح دینے کی ضرورت ۔ پاکستان مقبوضہ اور مظلوم اقوام کے حق خودارادیت کیلئے آواز اٹھاتا رہے گا۔ پاکستانی قوم متحد۔ دہشت گردی پر قابو پالیں گے

مزید پڑھیں :مذاکرات ، ہمارا بڑا کلیئر بیانیہ آچکا، عمران خان اور شاہ محمودسمیت تمام اسیران کو رہا کیاجائے، عمرایوب

The post پاکستان نے سلامتی کونسل میں 8 ویں بارغیرمستقل رکن کی حیثیت سے2 سالہ مدت کیلئے نشست سنبھال لی appeared first on ABN News.