0

پاکستان میں 76 لاکھ کی آبادی نشے جیسی عادت میں مبتلاہو چکی ہے، چوہدری تصور حسین ولیال

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)پاکستان میں 76 لاکھ کی آبادی نشے جیسی عادت میں مبتلاوہ چکی ہے جس میں اسی فیصد تعداد مردوں کی ہے جبکہ پاکستان سود میں بھی سر فہرست ملکوں میں شامل ہو چکا ہے جو کہ شرعی اخلاقی اور قانونی لحاظ سے ایک خطرناک صورتحال ہے یہ دو بنیادی وجوہات ہیں جن سے قومیں تباہ ہو جاتی ہیں اس تباہی کے دھانے پر پہنچنے کی سب سے بڑی وجہ ہمارے حکومتی منتخب نمائندے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہیں اور یہ سارے غیر قانونی معاملات ان دونوں اداروں کے زیر نگرانی ہی ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار للہ شریف کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری تصور حسین ولیال نے کیا انہوں نے کہا کہ اگر کسی سیاستدان سے شراب برآمد ہو جائےتو اس کو شہد میں تبدیل کر دیا جاتا ہے جبکہ ایک عام شہری سے معمولی سی نشہ آور چیز برآمد ہونے پر اسے چھ ماہ کیلئے جیل بھیج دیا جاتا ہے ساری دنیا بخوبی واقف ہے کہ ایک علاقائی سیاسی نمائندے سے لیکر پارلیمنٹ تک کس طرح نجی محفلوں میں منشیات کا بے دریغ استعمال کیا جاتا یے جو کہ اسلامی اقدار کی سخت خلاف ورزی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں