0

پاکستان اور بیلا روس نے ویزا شرط ختم کرنے کے معاہدہ پر دستخط کردیے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور بیلارس کے ہم منصب
پاکستان اور بیلا روس کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے جس کے تحت پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں پر ویزا کی شرط ختم ہوگئی ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان اور بیلا روس کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخظ کیے اور مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔

پاکستان اور بیلا روس کے درمیان سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلیے ویزا سے استشنیٰ کا معاہدہ ہوا جس کے تحت سرکاری، سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلیے ویزے کی شرط ختم ہوجائے گی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور بیلا روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو فروغ دیا جائے گا جبکہ بیلا روس کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں