اسلام آباد (اے بی این نیوز) اسلام آباد پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ میں پاسپورٹ پرنٹنگ کی تاخیر کا معاملہ ۔ ذرائع وزرات داخلہ کے مطابق 10 پاسپورٹ پرنٹنگ ڈیسک ٹاپ مشینیں بیرون ملک سے پاکستان پہنچ گئیں ہیں۔
تمام مشینیں اگلے ہفتے سے آپریشنل ہو جائیں گئیں۔ اس وقت ڈیسک ٹاپ پرنٹنگ مشینری انسٹالیشن کا عمل جاری ہے ۔ ڈیسک ٹاپ مشینیں آپریشنل ہونے سے موجودہ پرنٹنگ کیسپٹی دوگنی ہو جائے گی۔
اس وقت روزانہ کی بنیاد پر 20سے 22ہزار پاسپورٹ کی پرنٹنگ جاری ہے۔ جبکہ روزانہ کی بنیاد پر ملک بھر سے پاسپورٹ کے اجراء کی 45 سے 50 ہزار درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔
مزید پڑھیں :پی ایس ایل کے ڈائریکٹر صہیب شیخ اور خواتین کرکٹ کی سربراہ تانیہ ملک مستعفی
The post پاسپورٹ ملنے میں تاخیر کا مسئلہ حل،جانئے روزانہ کتنے پاسپورٹ پرنٹ ہو نگے اور کتنی ڈیمانڈ ہے appeared first on ABN News.