پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) ٹوبھہ کرکٹ گراؤنڈ میں یوم ازادی کے سلسلہ میں شہدائے ٹوبھہ کرکٹ شو میچ کا اہتمام کیا گیا جس کے تمام تر انتظامات خصوصی طور پر چوہدری عمار اسلم اور ان کی ٹیم نے کیے کرکٹ گراؤنڈ میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی تقریب کے مہمان خصوصی کرنل ریٹائرڈ سید زاہد حسین شیرازی امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 27 پنڈ دادن خان ،ملک ظہیر احمدا عوان بھوچھال بیورو چیف روزنامہ اوصاف اینڈ اے بی این نیوز چینل پنڈ دادن خان ، چوہدری محمد اسلم پٹواری اور صابر حسین مغل تھے تقریب میں خصوصی شرکت ملک امیر مختار ملیار ،نصر اللہ خان بٹ ،ملک مسعود احمداعوان ،ملک تیمور اعوان ،غلام رسول ٹاؤری ، چوہدری وحید انور اور خرم شہزاد نے کی ٹوبھہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والا کرکٹ شو میچ کنگزالیون ٹوبھہ اور وکٹورین الیون ٹوبھہ کے درمیان کھیلا گیا وکٹورین الیون ٹوبھہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مخصوص اوورز میں 135 رنز کا ٹارگٹ دیا لیکن کنگز الیون ٹوبھہ ٹارگٹ ایچیو نہ کر سکی جس پر وکٹورین الیون نے شہدائے ٹوبھہ کرکٹ شو میچ جیت لیا جس پر وکٹورین کے کھلاڑی اپنی ٹیم کے کیپٹن اعجاز سینیئر کو کندھوں پر اٹھا کر ٹرافی وصول کرنے کے لیے اسٹیج پر لائے اور خوب جشن منایا مہمان خصوصی کرنل ریٹائرڈ سید زاہد حسین شیرازی اور ملک ظہیرا عوان نے وکٹورین الیون ٹوبھہ کے ٹیم کیپٹن اعجاز سینیئر کو ٹرافی اور 10 ہزار روپے نقد انعام دیا جب کہ رنر اپ ٹیم کنگزالیون ٹوبھہ کے ٹیم کیپٹن سلطان احمد قادری کو چوہدری محمد اسلم پٹواری اور ملک مسعود احمد اعوان صدر منہاج القران تحصیل پنڈ دادن خان نے ٹرافی اور پانچ ہزار روپے نقد انعام دیا مین اف دی میچ محمد زبیر کو ٹی ایم اے پنڈ دادن خان کے صابر مغل نے ٹرافی دی شو میچ کے تمام تر انتظامات کرنے میں اہم کردار چوہدری عمار اسلم ،ہارون ملک ،بلال اشرف بھلہ ، عثمان اسلم، علی حمزہ جٹ، افنان ملک، ڈاکٹر نصیر، فہد بیگ ،ملک حمزہ، یاسر ملک، منصور بھٹی اور سعد حسن و دیگر نے ادا کیا
0