0

ٹوبھہ میں جشن آزادی یوم شہداء کے طور پر منایا گیا

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)ٹوبھہ میں جشن ازادی یوم شہداء کے طور پر منایا گیا جس کا اہتمام یادگار شہدائے ٹوبہ کے لان میں پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن نے کیا پنڈال کو رنگ برنگی جھنڈیوں غباروں اور پاکستان کے جھنڈوں سے سجایا گیا اس تقریب کی مہمان خصوصی شاہ رخ سنی شہید کی والدہ اور بھائی فرہاد علی اعجاز اور ممتاز جانی تھے جشن ازادی کی تقریب میں اہلیان ٹوبھہ اور خاص کر بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
لارل ہوم سکول سسٹم ٹوبھہ کے بچوں اور سنی شہید کی والدہ نے یادگار شہدائے ٹوبھہ پرحاضری دی اور سلامی پیش کی
شہیدوں، مجاہدوں اور غازیوں کی دھرتی ٹوبھہ پر 14 اگست یوم ازادی انتہائی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا ٹوبھہ کی دھرتی پر 22 شہداء کی قبریں موجود ہیں جن پر قومی پرچم لہرا رہے ہیں اج کا جشن ازادی ان شہداء اور تحریک پاکستان کے شہدا ء کے نام سے منسوب کیا گیا لارل ہوم سکول کے بچوں نے فوجی وردی پہن کر ٹیبلو شو پیش کیے ملی نغمے اور قومی ترانہ پیش کیا یوم ازادی منانے کا اہتمام پاسبان ٹوبہ نے کیا بچوں میں نقد کیش تقسیم کی اور علامہ محمد سرفراز کو ٹرافی دی گئی حافظ افتخار احمد، سلطان احمد قادری اور دیگر مقررین نے یوم ازادی کے موقع پرجانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا اس تقریب میں خصوصی شرکت سابق ناظم ٹوبھہ راجہ عبید اللہ کھوکھر،بیورو چیف اوصاف ملک ظہیر اعوان بھوچھال ، مشتاق کھوکھرنبردار ،رضا مٹھو نمبردار ،چودری نذرگرداور نمبردار ملک مسعود احمد ،چوھدری اسلم پٹواری ،افضل کرڑ کونسلر ،نذر بھلہ
راجہ افضل گرداور،محمد نواز پٹواری
یونس بھٹی ،کپٹن عارف ،صوبے دار ارشد مغل ، نذر مغل ،صابر حسین مغل ،صوبے دار یاسین جنجوعہ، طاہر جنجوعہ ،جاوید جنجوعہ ، چوہدری فیضان بیگ ،چودری ندیم افضل ،فراست جانباز ،ماسٹر افضل دیگر نے کی حاجی خالد پرویز کرڑ صاحب کی طرف سے میٹھے شربت کی سبیل لگائی گئی جس کا اہتمام ڈاکٹر کدیال نے کیا