جہلم( جرار حسین میر سے ) ٹرانسپورٹر کے کرایوں کے حوالے سے جہلم آر ٹی او ضلع جہلم کی کوئی کارکردگی نہیں جب پیٹرول 300 روپے لیٹر تھا وہی کرائے اج بھی لاگو ہیں جبکہ پٹرول کی قیمت 245 روپے لیٹر ہے ڈومیلی سے دینہ 22 کلومیٹر ہے. جس کا کرایہ ٹرانسپورٹر 180 روپے وصول کرتے ہیں .جب پٹرول 333 روپے پر لیٹر تھا تب انہوں نے کرایا 180 روپے کیا تھا اور اب جب پٹرول کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں اور اب پٹرول245 روپے پر لیٹر ہے تو تب بھی وہ کرایہ 180 روپے ہی وصول کر رہے ہیں اور اسی طرح سب روٹس پر جہلم سے دینہ دینہ سے جہلم جہلم سے منگلا میرپور دینہ سے راولپنڈی بڑی چھوٹی تمام گاڑیوں پر رکشا ویگین ہائی ایس بس حتی کہ تمام پبلک ٹرانسپورٹ پر زائد اور ڈبل کرائے وصول ہو رہے ہیں کوئی چیکنگ والا سسٹم موجود نہیں جبکہ قانون کے مطابق ہر گاڑی میں اس کا کرایہ نامہ لگا ہونا چاہیے کرایہ نامہ نہ ہونے کی وجہ سے جس کا جتنا مرضی دل کرتا ہے وہ کرایہ وصول کرتا ہے جو کہ سراسر عوام کے ساتھ زیادتی ہے اس سلسلے میں کئی بار متعلقہ ادارے سے رابطہ کیا گیا لیکن ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رنگتی انہوں نے ابھی تک ان پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا صرف کاغذی کاروائی کی ہے وہ ٹرانسپورٹرز سے رقم وصول کرتے ہیں اور سائیڈ پر ہو جاتے ہیں اور پستے مظلوم غریب عوام ہیں اس سلسلے میں نئے انے والے ڈپٹی کمشنر میسم عباس سے عوام نے فل فور اس مسئلے پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے اور ائندہ ار ٹی او ضلع جہلم کو پابند کیا جائے کہ کرایہ قانون کے مطابق کام کیا جائے اور متعلقہ ادارے کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ وقتا فوقتا چیک کرتے رہیں کہ لوگ کرایہ زیادہ وصول تو نہیں
0