اسلام آباد (اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے اپنے تنظیمی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور مالی بچت کے اقدامات کے تحت تمام عارضی اور ہنگامی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ نے اس فیصلے کو تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو بھیج دیا ہے تاکہ فوری عمل درآمد کیا جاسکے۔ یہ فیصلہ حکومتی “رائٹ سائزنگ کمیٹی” کی سفارشات کے تحت کیا گیا ہے۔
ختم ہونے والی آسامیاں
اس فیصلے کے تحت نائب قاصد، سیکورٹی گارڈ، مالی، خاکروب، سینٹری ورکرز، ریکارڈ سارٹر، کارپینٹر، الیکٹریشن، اور پلمبر سمیت دیگر عارضی اسامیوں کو ختم کیا جائے گا۔ مزید براں، ان اسامیوں پر مستقبل میں کسی بھی قسم کی بھرتی کی ممانعت ہوگی۔
ملازمین کے لیے متبادل پیکیج کی تفصیلات
وفاقی حکومت نے متاثرہ ملازمین کے لیے “ہائبرڈ پیکیج” سمیت کئی مالیاتی پیکیجز تجویز کیے ہیں۔ یہ پیکیج ملازمین کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ مختلف پیکیجز کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:
یکمشت پیکیج
10 سال سروس تک ہر مکمل سال کے عوض 1 بنیادی تنخواہ۔
10 سے 20 سال سروسہر مکمل سال کے عوض 1.5 بنیادی تنخواہیں۔
20 سال سے زائد سروس ہر مکمل سال کے لیے 2 بنیادی تنخواہیں۔
پینشن اور گریجویٹی
5 سال سے کم سروس والا کسی بھی اضافی فائدے کا اہل نہیں ہو گا.
5 سے 10 سال سروس ہر مکمل سال کے لیے ایک بنیادی تنخواہ کے برابر گریجویٹی ملے گی.
ہائبرڈ پیکیج
10 سال تک سروسہر باقی سال کے لیے 1.5 گروس تنخواہ یکمشت ادا کی جائے گی۔
10 سال سے زائد سروس والے کو ایک یکمشت رقم کے طور پر 1.5 بنیادی تنخواہ فراہم کی جائے گی۔
ہائبرڈ پیکیج کی منظوری
فنانس ڈویژن کی سفارشات کے تحت “ہائبرڈ پیکیج” کو پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پاک پی ڈبلیو ڈی) کے ملازمین کے لیے منظور کیا جائے گا۔ اس پیکیج کو آئندہ وفاقی حکومت کی تنظیمی ڈھانچے کی تجدید کے اقدامات میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے تاکہ مزید ملازمین کو اس سے فائدہ پہنچ سکے۔
حکومتی اقدامات اور ملازمین کی فلاح و بہبود
یہ اقدام حکومتی پالیسی کا حصہ ہے، جس کا مقصد سروس کے اختتام پر ملازمین کو مناسب مالی فوائد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے مستقبل کو بہتر بنا
کیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کو بہتر معاونت فراہم کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
The post وفاق کی جانب سے عارضی آسامیاں ختم کرنے کے بعد جانے والے ملازمین کو کیا ملے گا،فارمولا سامنے آگیا،جانئے تفصیلات appeared first on ABN News.