0

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا

وفاقی کابینہ
 وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا آج طلب کیا گیا اجلاس ملتوی کر کے وفاقی کابینہ کا اجلاس بلا لیا۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال، عمران خان کی گرفتاری کے بعد پُرتشدد واقعات اور نقصانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

آج ہونیوالے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت شہبازشریف کریں گے، اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال، عمران خان کی گرفتاری کے بعد پُرتشدد واقعات اور نقصانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

قومی سلامتی کمیٹی کا ملتوی ہونے والا اجلاس اب 16 مئی منگل کو ہوگا، اجلاس میں قومی سلامتی امور زیر غور آئیں گے، عسکری اور سول قیادت اجلاس میں شرکت کرے گی۔