لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری سے پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے عہدیداروں نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ رانا فاروق سعید نے آصف زرداری کو پارٹی میں شامل ہونے کیلئے تیار 30 رہنماؤں کی فہرست پیش کی۔
بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی اور سیاسی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
رانا فاروق سعید نے آصف زرداری کو پارٹی میں شامل ہونے کیلئے تیار 30 رہنماؤں کی فہرست پیش کی۔
اعلامیے کے مطابق وسطی پنجاب کے 30 رہنما چند روز میں پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔
خیال رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور گزشتہ کئی روز سے متعدد رہنما پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرچکے ہیں۔