![وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زید النہیان سے ملاقات کی ہے۔](https://www.suchtv.pk/urdu/media/k2/items/cache/b940dabb28a198465c2350ee69481778_M.jpg)
دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں ہونے والی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
FM @BBhuttoZardari meets #UAE FM @ABZayed in Abu Dhabi.
➖Offered heartfelt condolences on demise of Sheikh Saeed bin Zayed
➖Discussed bilateral relations & regional & global issues of mutual interest
➖Thanked UAE Govt &ppl for their unwavering support to #Pakistan.????? pic.twitter.com/ZllhdGpSin
— Spokesperson ?? MoFA (@ForeignOfficePk) July 31, 2023
انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر سمیت دوطرفہ کثیر جہتی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی طور پر مفید اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مشکل وقت میں پاکستان کی مستقل اور غیر متزلزل حمایت پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ عبداللہ بن زید آل نہیان نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے گراں قدر تعاون کو سراہا۔