0

وزیر اعلیٰ کے پی گنڈا پور کو کہا جائے اب رک جائیں، مرتضیٰ وہاب

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )‎ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو کہا جائے کہ وہ اب روک دیں۔ کراچی پریس کلب میں لائبریری کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بحیثیت قوم ہم علم، ادب اور کتابوں سے دور ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایسی مزید کارنر لائبریریاں شروع کی جائیں، تجاوزات کے خاتمے کے لیے صحافی برادری کا تعاون درکار ہے۔ میئر کراچی نے مزید کہا کہ کے ایم سی تجاوزات کے خلاف کارروائی کر رہی ہے، ہم غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کے ایم سی یا حکومت کو قدیم عمارتوں کی مرمت سے روکا جاتا ہے، کروڑوں اور اربوں روپے ہوں تو تاریخی عمارتوں کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ ججز کی تعداد بڑھانے کی بات ہو رہی ہے، لیکن کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، اور چند لوگوں نے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگ اپنا صوبہ نہیں چلا رہے، سب جانتے ہیں کہ وہاں 1122 کیوں استعمال ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں : اپوزیشن کو ٹائم دیئے بغیر بل بلڈوز کئے گئے،یہی قوانین شہباز شریف اور پی پی کیخلاف استعمال ہو نگے،بیرسٹر گوہر،عمر ایوب

The post وزیر اعلیٰ کے پی گنڈا پور کو کہا جائے اب رک جائیں، مرتضیٰ وہاب appeared first on ABN News.