0

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے والد میاں محمد نواز شریف کے ترقی کے ویژن کو آگے بڑھائیں گی

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کے پرسنل سیکرٹری ڈاکٹر فضل الحق فضلی نے کہا ہے کہ نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنے والد میاں محمد نواز شریف کے ترقی کے ویژن کو آگے بڑھائیں گی جس طرح انہوں نے مشکل ترین حالات سے دو چار پارٹی کو سہارا دیا اسی طرح وہ صوبہ پنجاب کو بھی بحرانوں سے نجات دلانے میں بھرپور کردار ادا کرینگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف وطن عزیز کو ایشین ٹائیگر بنانا چاہتے تھے جس پر وہ تیزی سے کام بھی کر رہے تھے لیکن 2018 میں ان کے خلاف سازشیں تیار کی گئیں جس کی وجہ سے ملک وقوم کو نا قابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا اس مشکل ترین وقت میں محترمہ مریم نواز ایک خاتون آہن بن کر سامنے آئیں اور مسلم لیگ ن کو نہ صرف بکھرنے سے محفوظ رکھا بلکہ عوامی سطح پر مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ کیا آج ان کی ہی پر عزم جدو جہد کا ثمر ہے کہ مسلم لیگ ن انتخابات میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری، ڈاکٹر فضل الحق فضلی نے کہا کہ وہ نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی قیادت میں جہلم کے حلقہ این اے 61 کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ نئے منصوبوں پر کام کیا جائیگا۔