ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق تبت میں ٹرانس ہمالیہ فورم کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں سی پیک سے وابستگی کا اعادہ کیا گیا جبکہ وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے پاک چین دو طرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر زور دیتے ہوئے اسٹریٹجک رابطے بڑھانے کا عہد کیا۔
FM @JalilJilani met ?? FM Wang Yi in Tibet, China. Emphasizing positive trajectory of bilateral ties, they reaffirmed commitment to #CPEC & pledged to enhance high-level exchanges and strategic communication for continued cooperation. pic.twitter.com/tcPGCqZDH4
— Spokesperson ?? MoFA (@ForeignOfficePk) October 5, 2023
اس سے قبل نگران پاکستانی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کیلئے اجتماعی حکمت عملی اور باہمی تعاون پر زور دیا۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات چین کے خودمختار علاقے تبت میں ٹرانس ہمالیہ فورم اجلاس کی سائیڈلائن میں ہوئی۔
ملاقات میں جلیل عباس جیلانی نے افغانستان سے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی امن و استحکام کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اجتماعی حکمت عملی اور باہمی تعاون پر زور دیا۔
خیال رہے کہ یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی ہے جب پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔