اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سرکاری ملازمین نے کل کا احتجاج اور دھرنا مؤخرکردیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سرکاری ملازمین کی تنظیم کا مطالبہ مان لیا۔ چارٹرآف ڈیمانڈ کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیتی قائم کردی گئی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 6رکنی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے سربراہ رانا ثنااللہ ہوں گے۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے دھرنے کا اعلان کررکھا تھا۔ قبل ازیں
سرکاری ملازمین کی تنظیم نے وزارت خزانہ کی جانب سے وفاقی سرکاری ملازمین کی ترقیوں، تنخواہوں میں اضافے اور ملازمین کو مستقل نہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے خلاف 10 فروری کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کیا تھا۔
آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام احتجاج میں سرکاری ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جائے جبکہ تنخواہوں اور الاؤنسز میں فرق ختم کیا جائے۔ ملازمین کے لیے ایگزیکٹو الاؤنس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے۔
اس احتجاج کے چیف کوآرڈینیٹر رحمان علی باجوہ نے کہا کہ انہوں نے آج وزارت خزانہ کے سامنے علامتی طور پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اور شاہراہ دستور پر علامتی دھرنا بھی دیا ہے تاہم مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں 10 فروری کو دھرنا دیا جائے گا جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔
دریں اثنا، حکومت نے وفاقی سیکرٹریٹ کے گریڈ 17 سے 22 کے افسران کی 2017 کی بنیادی تنخواہ پر 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس دینے کا اعلان کیا ہے۔یہ اعلان وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مشاورت کے بعد کیا۔ یہ فیصلہ وفاقی سیکرٹریٹ کے افسران کی تنخواہوں میں فرق کو ختم کرنے کے لیے کیا گیا۔ اس فیصلے کا اطلاق رواں سال یکم جنوری سے ہوگا۔
انہوںنے کہا کہ پے اینڈ پنشن کمیشن بنا اور چھ ماہ میں رپورٹ پیش کرنی تھی جو تقریباً ڈھائی سال بعد آئی۔ رپورٹ آنے کے تقریباً نو ماہ گزرنے کے باوجود اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی ملازمین کی اپ گریڈیشن سے متعلق سمری وزیر اعظم نے 6 جنوری 2023 کو منظور کر کے بھجوائی تھی تاہم وزارت خزانہ نے ابھی تک اس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ دیگر سفارشات میں ہاؤس رینٹ، میڈیکل اور کنوینس میں 100 فیصد اضافہ اور ملازمین کی تنخواہوں میں 70 فیصد اضافہ شامل ہے۔
ہم سے بارہا وعدہ کیا گیا لیکن کوئی وعدہ پورا نہیں ہوا۔ ہم نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینا تھا۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد آیا ہے، تاکہ ان سے غلط تاثر نہ جائے، اس لیے ہم 10 فروری کو دھرنا دیں گے، تمام وفاقی ملازمین ہمارے ساتھ ہیں۔‘‘
مزید پڑھیں :31 مقدمات کی تفتیش ،بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات،عدالت نے بڑا حکم دیدیا
The post وزیراعظم کی مداخلت،سرکاری ملازمین نےاحتجاج اور دھرنا مؤخرکردیا appeared first on ABN News.