وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سویلین اور عسکری قیادت شریک ہو گی، اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے علاوہ وفاقی وزراء بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں امن و امان کی صورت حال پر غور ہو گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کے فیصلے کی تائید کی گئی تھی جبکہ وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کی توثیق بھی کی تھی۔