اسلام آباد(اے بی این نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کے درمیان بڑھتی ہوئی تلخیاں دیکھتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو اسلام آباد میں سرکاری گھر دیدیا جسے گورنر ہاوس کا درجہ بھی دیدیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پختونخوا ہائوس اسلام آباد کی گورنر انیکسی میں فیصل کریم کنڈی کے داخلے پر پابندی کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے گورنر کے پی کو اسلام آباد میں سرکاری گھر الاٹ کر دیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو الاٹ ہونے والے گھر کو گورنر ہائوس کا درجہ بھی دیدیا گیا۔ جبکہ گورنر ہائوس پشاور سے ضروری فرنیچر، کیچن کا سامان اور ملازمین کو بھی اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔
حماس کا حملہ روکنے میں ناکامی،اسرائیلی آرمی چیف کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
The post وزیراعظم شہبازشریف فیصل کریم کنڈی پر مہربان، اسلام آباد میں سرکاری گھرکو گورنر ہاوس کا درجہ دیدیا appeared first on ABN News.