جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفار آذاد)جہلم شہر کی معروف سماجی شخصیت الحاج چوہدری محمد سعید احمدوائس چیئرمین جہلم چیمبر آف کامرس نے اپنے بیان میں ضلعی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے یوم عاشور کے موقع پر جس محنت جاں فشانی اور لگن کے ساتھ محرم الحرام سے متعلقہ تمام امور کی نگرانی کی اور انہیں سر انجام دیا، وہ قابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی اور ضلع جہلم کے عوام کی طرف سے بالخصوص ڈی پی او جہلم،ڈی سی جہلم،ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو 1122انجینئر رانا سعید،سی ای او ہیلتھ،سی اومیونسپل کمیٹی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان،اور دیگر تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ان تمام لوگوں کے شکر گزارہیں، جنہوں نے یوم عاشور کو انتہائی پرامن بنایا اور ہر ممکن شہریوں سے تعاون کیا۔انہوں نے کہا کہ میں بالخصوص ڈی پی او جہلم،ڈی سی جہلم کے انتظامی امور کو سرانجام دینے پر ان کا بے حد ذاتی طور پر مشکور ہوں۔ان کی محنت اور توجہ کے باعث 10 محرم الحرام انتہائی پرامن اور سکون کے ساتھ گذرا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ ہونے والے پروگرام میں ضلعی انتظامیہ ان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔تاکہ محرم الحرام کے 40 ویں تک ہونے والے تمام پروگرام بہ احسن بخوبی سر انجام پائیں۔
0