![الیکشن کمشن](https://www.suchtv.pk/urdu/media/k2/items/cache/c5194976e6f6549c435be994b63487ce_M.jpg)
الیکشن کمیشن نے وفاقی اورصوبائی سطح پر نگران حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات کے شفاف انعقاد کے لئے تمام سیاسی جماعتوں اورامیدواروں کے لئے مساوی مواقع کی فراہمی یقینی بنائیں۔
نوٹیفکیشن میں الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ مجریہ دوہزارسترہ کے تحت اسکی پیشگی منظوری کے بغیر سرکاری افسران کے تقرروتبادلوں پرپابندی عائد کردی ہے تاکہ منصفانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جاسکے۔
وفاقی اورصوبائی حکومتوں کی تمام وزارتوں ،محکموں اورمقامی حکومتوں کے اداروں میںہرطرح کی بھرتی پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم غیرمعمولی صورتحال میں الیکشن کمیشن کی پیشگی منظوری کے بعد بھرتی کی جاسکے گی۔
الیکشن کمیشن نے نگران حکومتوں کومزید ہدایت کی ہے کہ وہ وفاقی اورصوبائی سطح پرنئے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے سے گریزکریں تاہم نوٹیفکیشن کے اجراء سے پہلے منظورکئے گئے اورجاری منصوبے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوںگے۔