آئی ایف ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے ملاقات کی ایک تصویر اور اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی امکانات پر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے بہت مثبت ملاقات ہوئی، ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ استحکام، سب کی شمولیت سے پائیدار ترقی، ریونیو جمع کرنے کو ترجیح دینے اور غریب طبقے کے تحفظ کیلیے مضبوط پالیسیوں کی ضرورت ہے۔
Very good meeting with Pakistan’s PM @anwaar_kakar today on ??’s economic prospects. We agreed on the vital need for strong policies to ensure stability, foster sustainable and inclusive growth, prioritize revenue collection, and protection for the most vulnerable in Pakistan. pic.twitter.com/YkVpju4UqY
— Kristalina Georgieva (@KGeorgieva) September 20, 2023
نگران وزیراعظم نے کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف کے ساتھ ملاقات تعمیری رہی۔
ملاقات کے بعد پاکستان کے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان سے صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ امیروں سے مزید ٹیکس لیے جائیں اور غریبوں کو تحفظ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ بات ہے جو پاکستان کے عوام بھی چاہتے ہیں۔