0

نگران حکومت نے رات کی تاریکی میں پٹرول بم گراتے ہوئے صبح سویرے سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم نگران حکومت نے رات کی تاریکی میں پٹرول بم گراتے ہوئے صبح سویرے سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا،وزارت خزانہ اور وزارتِ پٹرولیم نے قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے فی لیٹرکا اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 62 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت میں 287 روپے 33 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، اسی طرح حکومت نے سوئی گیس صارفین کے بلوں میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ بجلی،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے پر شہری اور صارفین سراپا احتجاج ہے۔