0

نو گراں پل پر چار ڈاکوں نے تین موٹر سا ئیکل سواروں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری مہربان حسین)جہلم پولیس تھانہ سنگھوئی کی حدود میں ڈکیتی کی واردات نو گراں پل پر چار ڈاکوں نے تین موٹر سا ئیکل سواروں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا تینوں کوگولیاں مار کر زخمی کر دیا پولیس ملزمان گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ کے علاقہ نو گراں پل پر موجود چار مسلح افراد نے جنگورڑیالہ کے رہائشی عمیر خان لودھی ولد جہانزیب خان لودھی نے تھانہ چوٹالہ میں درخواست دی ہے کہ اپنے قریبی دوست جو کہ سٹی ہاوسنگ میں رہائش پذیر ہے کی دعوت پر گئے اور رات تقربیا ساڑھے بارہ بجے واپس گھر کے لیے نکلے نالہ گھان پر پہنچے تو پل کے آخری کونے پر چار افراد موجود تھے جہنوں نے رکنے کا اشارہ کیا ہم موٹر سائیکل کھڑی کر ہی رہے تھے کہ انہوں نے ہمارے اوپر فائرنگ کر دی جس نے نتیجے میں میرے سمیت دو دوست بھی گولیوں کا نشانہ بنے اس دوران انہوں نے ہماری جیبوں سے نقدی اور موبائل فون نکال کر چلتے بنے پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا ہے مگر ابھی تک کسی بھی ڈکیت کی گرفتاری نہیں ہو سکی علاقہ مکینوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب آئی جی پنجاب آر پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع جہلم میں پولیس گشت کو روزانہ کا معمول بنایا جائے تا کہ جرائم میں کمی واقع ہو سکے