اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) ایک سال کے دوران 9ویں اور 10ویں جماعت کے پرائیویٹ طلباء کی داخلہ فیس میں کم از کم 50 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نویں جماعت کے طلباء کی داخلہ فیس میں 34 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نویں جماعت کے لیے داخلہ فیس 1610 روپے سے بڑھا کر 2200 روپے کر دی گئی جبکہ دسویں جماعت کی داخلہ فیس 3480 روپے تک پہنچ گئی جو پہلے 2310 روپے تھی۔نویں جماعت کے پرائیویٹ طلباء کی داخلہ فیس میں 590 روپے جبکہ دسویں جماعت کی فیس میں 1170 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
دسویں جماعت کی سرٹیفکیٹ فیس بھی 700 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کر دی گئی ہے۔سپورٹس فیس میں 100 روپے اضافے کے بعد اب فیس 280 روپے، ڈویلپمنٹ فیس 200 سے بڑھا کر 350 روپے، پروسیسنگ فیس بھی 530 سے بڑھا کر 880 روپے اور داخلہ فیس 700 سے بڑھا کر 900 روپے کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: بنوں میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
The post نویں اور دسویں جماعت کی داخلہ فیس میں 50 فیصد اضافہ appeared first on ABN News.