اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کا ابھی کوئی پروگرام نہیں ہے، ان کی طبیعت عین ٹائم پر بھی خراب ہوسکتی ہے۔
سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کا ابھی کوئی پروگرام نہیں ہے، ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور وہ شاید پاکستان واپس نہ آئیں۔
خورشید شاہ نے بات دہراتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف بلکل کہتے ہوں گے کہ نوازشریف اکتوبر میں آئیں گے، لیکن میں کہتا ہوں ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، اور عین ٹائم پر بھی طبیعت خراب ہو سکتی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت فی یونٹ 4 روپے کم کر سکتی تھی لیکن یہ نہیں ہو سکا، نگراں حکومت فی یونٹ 15 روپے کمی کر سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی بلوں میں ہوشربا اضافہ کے خلاف عوام آج بھی سراپا احتجاج
خورشید شاہ نے کہا کہ بجلی کے فی یونٹ میں 15 روپے کمی اب بھی ممکن ہے، ایسا نہیں کہ فی یونٹ میں کمی نہیں ہو سکتی۔