0

نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

نواز شریف
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے خلاف مبینہ عدلیہ مخالف تقریر پر توہینِ عدالت کی درخواست خارج کر دی۔اسلام آب

اد ہائی کورٹ میں ن لیگ کے قائد نواز شریف کے خلاف درخواست 2018ء سے زیرِ التواء تھی۔

درخواست گزار شہری عدنان اقبال کی جانب سے کوئی بھی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے نواز شریف کے خلاف درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔

نواز شریف کے خلاف 2018ء کے بیانات پر توہینِ عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں