پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے لندن میں ہونے والے اہم اجلاس میں قانونی ٹیم نے نواز شریف کو پاکستان واپسی کیلئے کلیئرنس دے دی۔
اجلاس میں ن لیگ کے قائد نواز شریف، سابق وزیراعظم اور جماعت کے صدر شہباز شریف، سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، امجد پرویز ملک، عطا تارڑ اور اسحاق ڈار نے شرکت کی۔
اس دوران ن لیگ کی قانونی ٹیم، اعظم نذیرتارڑ اور امجد پرویز ملک نے نواز شریف اور اجلاس کے دیگر شرکاء کو نواز شریف کی پاکستان واپسی کے حوالے سے بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہو چکے ہیں: مریم نواز
قانونی ٹیم نے بتایا کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی کیلئے لائحہ عمل تیار کرلیا ہے، انہیں پاکستان واپسی پر مقدمات میں قانونی مسائل پر کوئی مشکلات درپیش نہیں۔