0

نواز شریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہو چکے ہیں: مریم نواز

مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہو چکے ہیں۔

ایک بیان میں مریم نواز کہا ہے کہ نواز شریف کے 5سالہ دور میں آٹے،گھی،چینی کی قیمتوں میں استحکام رہا، نواز شریف کے خلاف سازش کے نتیجے میں عوام کو مہنگائی ملی۔

ان کا کہنا ہے کہ وعدہ ہے محرومیوں کو دور کرکے ترقی کا تاریخی سفر شروع کریں گے، نواز شریف نے بہادری، ثابت قدمی سے سیاسی انتقام کا مقابلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں