جہلم(جرار حسین میر سے )نئے سال کی خوشی میں کرسچن کمیونٹی کے زیر اہتمام خصوصی تقریب کا انعقاد، صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا کی شرکت، تفصیلات کے مطابق مسیحی عبادت گاہ میں مذھبی ھم اھنگی پروگرام کے تحت نئے سال کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا اور ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس تھے ۔تقریب میں مسیحی برادری کے رہنماؤں اور اہل علاقہ نے شرکت کی ۔ صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر اور مسیحی رہنماؤں کے ساتھ نئے ساتھ کا کیک کاٹا اور سب کو مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر وترقی میں مسیحوں کا اھم کردار ھے اور نئے سال کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کا یہ عزم ہے کہ تمام اقلیتوں کو ان کے حقوق ہر حال میں دئیے جائیں گے بلکہ اقلیتوں کے لیے مخصوص فلاحی کوٹہ جات میں اضافہ بھی کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے کہا کہ پنجاب حکومت خصوصی طور پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اس حوالے سے بھر پور متحرک ہیں کہ اقلیتوں کے تمام مسائل فوری حل کئے جائیں ۔ اس موقع پر بچوں نے مسیحی گیت گا کے اور مہمانوں کو پھولوں سے خوش آمدید کیا ۔
0