0

نئی سیاسی جماعت کیلئے جہانگیر ترین کی کوششیں آخری مراحل میں داخل

جہانگیر ترین
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے قومی سطح پر نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ نئی سیاسی جماعت کے لیے جہانگیر ترین نے کوششیں تیز کردی۔

ذرائع کے مطابق نئی پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین خود ہوں گے جب کہ پارٹی کیلئے جہانگیر ترین کراچی، اندرون سندھ، کے پی اور بلوچستان سے بھی اہم رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے 100 سے زیادہ سابق ایم پی ایز بھی جہانگیر ترین سے رابطہ اور ملاقاتیں کر چکے ہیں، جہانگیر ترین نے دیگر رہنماوں کے ساتھ مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک انصاف کے 20 منحرف اراکین سے بھی رابطہ کیا گیا، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو تمام منحرف اراکین سے جلد ملاقات کا ٹاسک بھی دے دیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق نئی سیاسی جماعت کے لیے مسلم لیگ جناح اور تحریک انصاف نظریاتی کے ناموں پر غور جاری ہے، جہانگیر ترین آئندہ ہفتے شو آف پاور بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں