0

مین بازار پنڈی سید پور بازار سے لے کر لاری اڈا تک پانی ہی پانی

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) مین بازار پنڈی سید پور بازار سے لے کر لاری اڈا تک پانی ہی پانی ، انتظامیہ خاموش ۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیوریج کے ناقص انتظامات کی وجہ سے پنڈی سید پور بازار سے لے کر لاری اڈا پنڈی سید پور تک پانی ہی پانی کھڑا ہو گیا نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے اور سیوریج کے ناقص انتظامات کی وجہ سے اہل علاقہ کا شدید غم و غصّے کا اظہار ۔ پنڈی سید پور بازار سے لے کر لاری اڈا پنڈی سید پور تک سفر کرنا انتہائی مشکل ہے جبکہ پیدل چلنے والوں کو بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ گردونواح کے کئی دیہاتوں کے لوگ بھی یہی راستہ استعمال کرتے ہیں ۔ سیوریج کے گندے پانی سے خطرناک بیماریاں پیدا ہو رہیں ہیں جبکہ انتظامیہ مکمل طور پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سیوریج کے ناقص انتظامات کی وجہ سے بہت سے حادثات جنم لے رہے ہیں اور اس گندے پانی سے گزرنا محال ہو چکا ہے ۔ ہمارا ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدانخان انور علی کانجو سے مطالبہ ہے کہ نکاسی آب کے اس مسلئے کو فل فور حل کیا جائے تاکہ پنڈی سید پور اور گردونواح کی عوام بھی سکھ کا سانس لے سکیں ۔